تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک برطانیہ امیگریشن معاہدہ، مثبت پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد: پاک برطانیہ دو طرفہ امیگریشن معاہدے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سیکریٹری میتھیو رئیکرافٹ نے پاکستان کا 2روزہ دورہ کیا، مذاکرات کے دوران غیر قانونی امیگرنٹس سے نمٹنے کے لیے معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ہائی کمیشن نے بتایا کہ برطانوی سیکریٹری اور مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔

معاہدے کے نکات یہ ہیں کہ پاکستان اور برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا، معاہدے کو آئندہ ہفتے پاکستان کی وفاقی کابینہ کے سامنےپیش کیا جائے گا۔

دوطرفہ معاہدے پر عمل درآمد رواں ماہ سے شروع کیا جائے گا، کابینہ منظوری کے بعد پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ بنائیں گے، دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کو نوکریوں کے حصول میں سہولت دی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ امیگریشن معاملے پر برطانیہ پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

Comments

- Advertisement -