بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

عمران خان کو ہزار سال حکومت کی مشروط پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک ہزار سال حکومت کی پیش کش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں شرعی قوانین نافذ کریں اور ریاست مدینہ کے قول پر مکمل عمل کریں۔

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے پاک سعودی تعلقات پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان پر طالبان خان کا الزام بالکل غلط ہے کیونکہ وہ شریعت خان ہے’۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا دفاع کرتے ہوئے چیئرمین علماء کونسل کا کہنا تھا کہ ’عثمان بزدار کی 6 ماہ کی حکومتی کارکردگی شہباز شریف کی دس سالہ حکومت سے بہتر ہے، موجودہ حکومت میں مساجد اور مدارس کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان علماء کونسل سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ

اُن کا کہنا تھا کہ علمائے کرام نے اسلامی ممالک سے تعلقات کو مزید بہتر اور گہرا بنانے پر حکومت کی خارجہ پالیسی کو سراہا کیونکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اسلامی ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی پیدا ہوئی۔

پاکستان علماء کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ولی عہد محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے پوری قوم تیار ہے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہزار سال حکومت کریں علمائے اور تمام مکاتب فکر اُن کا ساتھ دیں گے، ملک کو ریاست مدینہ کی طرح بنایا جائے اور حدود اللہ نافذ کی جائے۔

اس موقع پر وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ’سعودی شہزادے محمد بن سلمان ریاست پاکستان کے مہمان ہیں، اُن کے دورے کے بعد خلیجی ممالک سمیت مسلم دینا میں امن اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کسی جماعت کو ختمِ نبوت کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے: پاکستان علما کونسل

اُن کا کہنا تھاکہ ’پاکستان ریاستِ مدینہ بننے کی طرف بڑھنا شروع ہوچکا، جس شخص پر یہودی ہونے کے الزام لگائے گئے اُسی نے ملک کو ریاست مدینہ کی جانب روانہ کیا، عمران خان صرف پاکستان میں نہین بلکہ عالمی دنیا میں بھی پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں