یادگار لمحہ، گیارہ سال قبل سرفراز کی قیادت میں‌ شاہینوں نے فتح اپنے نام کی Pakistan
The news is by your side.

Advertisement

یادگار لمحہ، گیارہ سال قبل سرفراز کی قیادت میں‌ شاہینوں نے فتح اپنے نام کی تھی

لندن: پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 2008 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو  پچھاڑ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں منعقد ہوئے، جس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی کپتانی سرفراز کے پاس تھی۔

یادگار ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ویڈیو دیکھیں

انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔

ٹیم اسکواڈ / میچ سمری

گیارہ سال بعد تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جارہی ہے، سرفراز قومی ٹیم جبکہ روایتی حریف کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کے روز برطانیہ کے گراؤنڈ میں ہونے جارہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں