جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

باچا خان یونیورسٹی پرحملہ آوروں کا ویڈیو پیٖغام جاری، حملے جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی پر حملے میں ملوث طالبان گروہ نے آج ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اسکولوں کو نشانہ بنایا جائے کیونکہ یہاں پڑھنے والے اللہ کے نظام کو چیلنج کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی حالانکہ یہ دہشت گرد تنظٰیم کےباضابطہ فیس بک پیج سے شیئر نہیں کی گئی تھی۔

دو روز قبل تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے چارسدہ میں واقع باچا خان یونی ورسٹی پر حملہ کیا جس میں 21 افراد شہید ہوئے جبکہ دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پرہونے والے حملےکی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

تنظیم کے ترجمان عمرمنصور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے باچا خان یونی ورسٹی کو نشانہ اس لئے بنایا کہ یہاں سے وکیل، ملٹری افسران اور سیاست دان پیدا ہوتےہیں اور یہ سب مل کر خدا کے نظام کو چیلنج کرتے ہیں۔

عمر منصور کا کہنا تھا کہ اب ہم مسلح افواج کو نشانہ بنانے کئے بجائے ان جگہوں کو نشانہ بنائیں گے جہاں تعکیم دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک ِطالبان پاکستران نے گزشتہ سال آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد بھی اسی نوعیت کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

عمرمنصورنے ویڈیومیں یہ بھی کہا کہ جب تک ہماری عورتیں اوربچے مرتے رہیں گے تب تک ہم ایسےہی حملے کرتے رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں