ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔

میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے دکھائے دیے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سبز رنگ کی جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کا اعلان کرکے حکومت پاکستان نے زبردست فیصلہ لیا، کرکٹ تجزیہ کار

پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں