پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورگن اسٹینلے کپیٹل انٹر نشنل انڈیکس نے اپنی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، پاکستان پہلے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو مکمل کوریج حاصل ہوگی۔ جبکہ بتیس پاکستانی کمپنیاں انڈیکس میں ٹریڈ کر سکیں گی ۔

لارج کیپ کمپنیوں میں او جی ڈی سی، حبیب بینک ، یو بی ایل ، اینگرو اور دیگر شامل ہیں جبکہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی ستائیس کمپنیاں شامل کی گئی ہیں۔ ان کمپنیوں میں اینگرو فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائز ، فوجی سیمنٹ، پاک سوزوکی،ہونڈا اٹلس، پاکستان آئل فیلڈز اور پاکستان اسٹیٹ آئل شامل ہیں۔

ایم ایس سی آئی انڈیکس میں کی گئی در وبدل کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی کےایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے 2008 میں نکال دیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم


گذشتہ روز ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت نے اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر انڈیکس52000پوائنٹس کی سطح کراس کر گیا۔

بینچ مارک انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں