بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں مذاکرات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ، جس مین تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز واشنگٹن میں ہوگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات آج اور کل جاری رہیں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیرف اور باہمی اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں، وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری طاہر اندرابی، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی ایچ آر ڈی) ندیم چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری ٹیرف پالیسی اشفاق خان بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے دیگر حکام بھی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہیں۔

مذاکرات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور ٹیرف سے متعلق امور پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں