اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاکستان کا امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 فروری 2026): پاکستان ترکیہ میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں شرکت کرے گا، وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کر دی۔

وزارت خارجہ نے امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی کے مطابق مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے، پاکستان اس میں شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے امریکا کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی

ذرائع نے بتایا کہ امریکا ایران مذاکرات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور قطر بھی شرکت کریں گے جبکہ مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاملات پر بات چیت جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوگی۔ مذاکرات پانچویں دور کے بعد سے تعطل کا شکار تھے اور مئی 2023 میں معطل ہوگئے تھے۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں