اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

امریکا نے پاکستان کیساتھ مشترکہ فوجی مشق کو دفاعی تعلقات میں جہت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 جنوری 2026): امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ کو دفاعی تعلقات میں جہت قرار دے دیا ہے۔

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ اور دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگئی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر مشترکہ فوجی مشق سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

رواں ہفتے امریکی و پاکستانی افواج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں فوجی مشق میں تربیت مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مشترکہ فوجی مشق میں انفنٹری کی مہارتوں اور جدید حکمت عملیوں پر توجہ دی گئی، اس میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

سینٹ کام نے کہا کہ مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

انسپائرڈ گیمبٹ مشق 8 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی گئی۔ 2 ہفتے پر مشتمل مشق میں انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

انسپائرڈ گیمبٹ 1995 سے جاری دوطرفہ تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے، امریکا اور پاکستان کی مشترکہ تربیتی مشقیں دیرینہ دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں