منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

ماضی کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں: خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں امن کا قیام ایک نکاتی ایجنڈا ہونا چاہیئے۔

قومی اسمبلی میں سانحہ چارسدہ یونیورسٹی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسی کی دہائی میں سوویت یونین کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینا اورنائن الیون کے فیصلوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ایسی کیفیت پیدا ہوئی مگر حکومت نے دانشمندی کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو آگ لگائی اورجو تربیت دی آج اسی آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ چارسدہ یونیورسٹی میں 20افراد شہید اور 20زخمی ہوئے جبکہ چار دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروزجمعرات صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں