The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیکیورٹی کمیشن سے متعلق پروٹوکول پر دستخط

اسلام آباد : پاکستان اور ازبکستان نے سیکیورٹی سے متعلق امور میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ سیکیورٹی کمیشن (جے ایس سی) کے قیام کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معیدیوسف سےازبک اسٹیٹ سیکیورٹی سیکریٹری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ازبکستان اور پاکستان کےدرمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال پربات چیت کی گئی جبکہ اقتصادی رابطے اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ازبکستان نے سیکیورٹی کمیشن سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کیے اور دونوں برادرممالک نے دوطرفہ سمیت علاقائی سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کا تاریخی پہلا اجلاس ہوا، ازبک وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل مخمودوف اور پاکستانی وفدکی سربراہی مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف نے کی۔

یہ پروٹوکول باہمی دلچسپی کے وسیع پیمانے پر سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کرتا ہے اور پاکستان کے قومی سلامتی ڈویژن اور ازبکستان کی سلامتی کونسل کے درمیان ان کے متعلقہ سربراہوں کے درمیان رابطہ کاری کا طریقہ کار قائم کرتا ہے۔

افتتاحی سیشن کے دوران دونوں فریقین نے نئے بنائے گئے مشترکہ کمیشن کے مختلف پہلوؤں اور کمیشن کو موثر اور باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔

جوائنٹ سیکیورٹی کمیشن کا دوسرا اجلاس اگلے سال ازبکستان میں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں