دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ شاہینوں نے وائٹ واش پر نظریں لگا لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد وائٹ واش پرنظریں جمالیں، سیریز میں شاہینوں کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
یاد رہے کہ 2 نومبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے، پاکستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پراننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم 40، آصف علی 38 اور محمد حفیظ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیزیز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریز یو اے ای میں ہونی ہے۔