The news is by your side.

Advertisement

پہلا ٹی20: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج پنجاب کے دارالحکومت میں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او حماد عابد کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران کسی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا جائے گا۔ مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ معمول کے تحت رواں دواں رہے گی۔

سی ٹی او نے بتایا کہ ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم منتقلی کے بعد روڈ کھل دیے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے

حماد عابد نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے لیے لاہور میں 13 ڈی ایس پیز، 51 سینئر وارڈنز اور 535 وارڈنز تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا میلہ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجے گا۔ میچ شام چھ بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں