پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف باآسانی 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز کوئنٹن ڈی کاک قرار پائے۔
صائم ایوب نے 70 گیندوں پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگ میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے، بابر اعظم 32 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقا کی جانب سے نندرے برگر اور بیون فورٹین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوئنٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، پریٹوریئس نے 39 رنز بنائے، کپتان میتھیو بریٹز 16 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، پیٹر نے 16 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے کیریئر بیسٹ 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ میں سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس میدان میں مجموعی طور پر 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں 14 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں سے 10 جیتے ہیں اور 4 ہارے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ان میں سے 3 جیتے ہیں 4 میں اسے شکست ہوئی ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔
پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف۔ حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 270 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔


