اسلام آباد (13 مارچ 2026): پاکستان میں مہنگائی اور ایران جن کے باعث عالمی اقتصادی دباؤ کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت میں 41.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار 121 یونٹس تک پہنچ گئی۔
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صرف 12 ہزار 84 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 489 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.2 فیصد زیادہ ہیں۔
فروری میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی پیداوار ایک لاکھ 57 ہزار 543 یونٹس اور فروخت ایک لاکھ 59 ہزار 512 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


