منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی وی سی اے کے چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق ٹیم کی قیادت کریں گے۔

542 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے شاہد آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے 2000 سے زائد انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں، ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر مضبوط ہوگا۔

یہ پڑھیں: شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

اسکواڈ میں سہیل خان، ذوالفقار بابر، تابش خان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق وکٹ کیپر بیٹر ہمایوں فرحت بھی شامل ہیں۔

لیجنڈری جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہوں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بطور ہیڈ کوچ اور اعظم خان بطور ٹیم منیجر فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ

عبدالرزاق (کپتان) ہیں، فواد عالم (وی سی) دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، محمد عمران، محمد حسن، محمد علی، محمد حسن اور محمد طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم سی ٹی 20 ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں