ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

عرفان پٹھان نے پاکستان کی تاریخی کامیابی پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی پاکستان کی تاریخی کامیابی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد رضوان کو ناقابل شکست سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، تھکشانا اور پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی شاندار کامیابی کی تعریف جہاں سابق قومی کرکٹرز کررہے ہیں وہیں بھارتی سابق کرکٹر بھی گرین شرٹس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ رضوان نے 50 اوور کیپنگ کے بعد شاندار سنچری اسکور کی، سنسنی خیز مقابلے میں رضوان اسپنرز کو بہت اچھی طرح کھیلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں