تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی شہریوں کے لیے پاکستان کی ویزا فیس دیگر ممالک کی نسبت زیادہ

ریاض: سعودی شہریوں کے لیے پاکستان کے وزٹ  ویزا فیس1لاکھ 10 ہزار  رکھی گئی جو  دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر یورپی ممالک 30 ہزار کے عوض سعودی سیاحوں کو ویزا فراہم کررہے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ کی فیس دیگر ممالک کی نسبت زیادہ رکھی ہے، سعودی عرب کے شہری اگر پاکستان کا سفر اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں انفرادی ویزے کے عوض 1 لاکھ 10ہزار  جبکہ تجارتی ویزے کے لیے 1 لاکھ 69 ہزار  ادا کرنے ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ویزہ فیس دو طرفہ بنیادوں پرطے کی جاتی ہے تاکہ تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

سعودی عرب کا وژن 2030 نئے دور کے لیے ایک اہم منصوبی ہے جس میں معاشی، صنعتی اور بیرونی سرمایہ کاری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جو سعودی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔

واضح رہے کہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی اس کی ترجیحات کے مطابق مرتب کی جاتی ہیں، جس میں تجارت اور سیاحت کے فروغ اور سرمایہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ویزوں کا اجراء اور دیگر اہم امور کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ملک کی معیشت کی مضبوطی کے لیے صنعتوں کا قیام، تجارت اور سیاحت کا فروغ انتہائی اہم عنصر ہوتا ہے، جس کے ذریعے مختلف ممالک کے تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جاتا ہے، اسی لیے ہر ملک کی خارجہ پالیسی میں ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہریوں پر مختلف ممالک نے الگ الگ ویزا فیس مقرر کی ہے جس میں یورپی ممالک نے سعودی عوام کے لیے30 ہزار روپے ویزا فیس مقرر کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت نے سعودی شہریوں پر انفرادی ویزا 17 ہزار ، جبکہ امریکا کا دورہ کرنے کے لیے 18 ہزار روپے  ویزا فیس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ترکی جانے والے سعودی شہریوں کو 7 ہزار روپے،  برطانیہ کا 6 ماہ کا ویزا لینے کے لیے15 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ مصر نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فیس معاف کردی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -