ون ڈے سیریز : پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں ، دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی…… “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021
دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سیریز کیلئےافغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی پہلے پاکستان آئیں گے، افغان کھلاڑی پاکستان سے براستہ دبئی سری لنکا پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان ون ڈے سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونےکاامکان ہے تاہم ون ڈے سیریز سے متعلق باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔