کینز: پاکستان اور کرکٹ آْسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے 208 رنز کے جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی پوری ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان کھیلے جانے والے سہ روزہ پریکٹس میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی پوری ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی,محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عامر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 124 رنز پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے جبکہ مجموعی برتری 218 رنز تک جاپہنچی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یونس خان 7 رنز پر رن آئوٹ ہوئے، اسی طرح اظہر علی 44 اور سرفراز احمد 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا، پریکٹس میچ، پاکستان کرکٹ ٹیم 208 رنز پر آؤٹ
تیسرے اور آخری دن کا کھیل کل ہفتے کو کھیلا جائےگا۔
قبل ازیں آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 اسکو ر بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر برسبن میں کھیلے گی۔