اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہو گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022ء کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

واضح رہے کہ Australia نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں