اشتہار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی (9 اکتوبر 2026): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے جانے کا امکان قوی ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ طویل دورانیے کی کرکٹ سیریز کو پانچ میچز تک لے جانا چاہتا ہے اور اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین نے اشارہ دے دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل ٹیسٹ سیزیز کے لیے ممکنہ حریف ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

ٹوڈ گرین نے کہا کہ آسٹریلیا جلد پاکستان ٹیم کی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کر سکتا ہے۔

انہوں نے اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں 12 ٹیموں کی شرکت کو حقیقت سے قریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سائیکل میں دو برس کے لیے زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اگلے برس دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلی کا امکان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں