جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پہلا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور: بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نجم الحسن شنٹو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیف حسان 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لٹن داس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، صاحبزادہ فرحان 27، معاذ صداقت 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شامل حسین4، محمد رضوان 10 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہین آفریدی اور حسین طلعت 4، 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

وسیم جونیئر اور عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے کیریئر بیسٹ 5 وکٹیں حاصل کیں۔  مہدی حسن میراز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں