لاہور (9 مارچ 2026): پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
نعیم الرشید اس سیریز کے لیے میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آن فیلڈ امپائرز کے پینل میں کمار دھرما سینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویر احمد اور مسعود الرحمن شامل ہیں۔
تین میچوں پر مشتمل اس ون ڈے سیریز کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا، جس میں پاکستان پہلے میچ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش میں 11 سے 15 مارچ تک شیڈول اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
سیریز کے تمام تینوں میچز ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جبکہ پاکستانی اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عبداللہ صمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین شامل ہیں۔
ان میں سے عبداللہ صمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


