تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انگلینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑی کے ڈیبیو کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پانچویں ٹی 20 میچ میں نوجوان آل رآونڈر عامر جمال کے ڈیبیو کا امکان ہے۔

لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پانچویں ٹی 20 میچ میں آج مدمقابل آئیں گی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہے، چوتھے ٹی 20 میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 3 رنز سے شکست دی تھی، حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

قومی ٹیم میں پانچویں ٹی 20 کے لیے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ وائرل چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آل راؤنڈر عامر جمال کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

عامر جمال نے 12 فرسٹ کلاس ٹی 20 میچز کھیلے اور 227 رنز بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں انہوں نے 14 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -