اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایک ہی دن ’’2‘‘ پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 جنوری 2026): شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ وہ ایک ہی دن میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے دو میچز دیکھیں گے۔

شائقین کرکٹ نے اب تک ایک ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو دو یا تین بار میچز میں مد مقابل دیکھا ہوگا۔ مگر کرکٹ کی تاریخ میں وہ یادگار گھڑی آ رہی ہے کہ جب ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ہی روز کرکٹ کے دیوانوں کو دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھنے کو ملیں گے۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچز اگلے ماہ 15 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے، جس کا سب سے بڑا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہے۔

 

تاہم اسی روز بنکاک میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرا ہوگا جو ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سلسلے میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کر دیا۔ 8 ٹیموں پر مشتمل ویمنز یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔

8 ٹیموں کو چار، چار ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ٹیم کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 

پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا۔

گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرپائیں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں