The news is by your side.

Advertisement

پہلا ون ڈے، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف

ڈبلن : آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے عمدہ کارکردگی دیکھاتے ہوئے جیت کیلئے میزبان ٹیم کو تین سو اڑتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈبلن میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کی وجہ سے میچ فی اننگز سینتالیس اوور تک محدود کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی صرف ایک رن بناسکے،حفیظ نے سینتیس رنز اسکور کیے جبکہ اوپنر شرجیل خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی اور ایک سو باون رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

???????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????????

CRICKET-IRL-PAK-ODI

شعیب ملک اور ڈبییو میچ کھیلنے والے محمد نواز نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پانچ رنز جوڑے، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری بنائی۔

پاکستان ٹیم چھ وکٹوں پر تین سو سینتیس رنز بناسکی۔ آئرش بولر بیری میک کارتھی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

CRICKET-IRL-PAK-ODI

قومی ٹیم میں کپتان اظہرعلی، شرجیل خان، محمد حفیظ، سرفرازاحمد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم ، محمد نواز،عمرگل اور محمد عامر شامل ہیں جب کہ حسن علی پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انہیں اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے طویل ترین دورے پر ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل مختصر سیریز رکھی گئی ہے۔


میچ سے قبل مناظر


 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں