بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں موسم کیسا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم کل نیدرلینڈز سے ٹکرائے گی۔

کولمبو میں ہر طرف موسم ابر آلود ہے اور دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان نمایاں ہے۔ 88 فیصد کے قریب بادلوں کے باوجود صبح موسم مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت 31 کے قریب رہے گا تقریباً 36 رئیل فیل ہوگی جبکہ نمی کی سطح 77 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

کولمبو میں جنوب مشرق سے تقریباً 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے اگرچہ آسمان ابر آلود رہے گا، تاہم ابتدائی اوقات میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

شام تک صورتحال کے بدلنے کی توقع ہے اور رات میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، رات کے اوقات میں بارش کا امکان 83 فیصد تک بڑھ جائے گا اور تقریباً 4.2 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

درجہ حرارت 32  سی کے ارد گرد رہے گا لیکن رئیل فیل مسلسل نمی کے درمیان 37 سی تک جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ موسم نے پہلے ہی ہفتے کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کے واحد وارم اپ میچ میں خلل ڈالا تھا جس کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں پاکستان کے بقیہ گروپ میچز بھی 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان، عثمان طارق شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں