ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

دوسرا ٹی 20، شاہین کیویز کے پَر کُترنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ہیملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوسرے  ٹی  20 میچ  میں آج مدمقابل ہوں گی، پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، کپتان شاداب خان دوسرا ٹی 20جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ قومی ٹیم میں اوپنر عبداللہ شفیق کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

- Advertisement -

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق پہلے ٹی 20 میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے، افتخار احمد کی شمولیت سے قومی ٹیم کو ایک اضافی آف اسپنر ملے گا۔

پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنائے تھے، میزبان ٹیم نے 154 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

کیویز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے میڈیم پیسر ڈفی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لے رہے ان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض لیگ اسپنر شاداب خان انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں