کیویز سے سیریز، پاکستانی شائقین کے لئے اچھی خبر

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کا اسٹینڈرڈ ٹائم عام طور پر پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لئے عجیب و غریب ثابت ہوتا ہے، اکثر کرکٹ شائقین ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ اپنی ٹیم کو کیوی کی باؤئنسی پچز پر سپورٹ کرنے کے لئے رات تین بجے اٹھنا پڑتا ہے۔
تاہم پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈے نائٹ ہوگی، جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی شائقین صبح ساڑھے دس بجے ٹاس اور گیارہ بجے میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
تینوں میچز کی ٹائمنگ یکساں ہونگی، حالانکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی بالترتیب ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹائمنگ
پہلا ٹی ٹوئنٹی بمقام آکلینڈ: پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے
دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقام ہملٹن: پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے
تیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقام نیپئر: پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹی 20 میچز کےلیے قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
محمد حفیظ ،فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان بھی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Squad for the first #NZvPAK T20I:
Shadab Khan (c)
Abdullah Shafique
Faheem Ashraf
Haider Ali
Haris Rauf
Hussain Talat
Iftikhar Ahmed
Imad Wasim
Khushdil Shah
Mohammad Hafeez
Mohammad Hasnain
Mohammad Rizwan
Sarfaraz Ahmed
Shaheen Shah Afridi
Wahab Riaz#backtheboysingreen pic.twitter.com/sL9Abp9GPV— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2020
شاداب خان کا کہنا ہے کہ قوانین کی وجہ سے 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، اسی لیے موسیٰ خان اور عثمان قادر کو ضرورت پڑنے پر استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ قیادت کررہا ہوں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔