The news is by your side.

Advertisement

پاک افریقہ سیریز، پچز کی تیاری سے متعلق پی سی بی کا اہم اقدام

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں پچز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد کو بلالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد 8 ماہ قبل کنٹریکٹ ختم ہونے پر فارغ ہوگئے تھے تاہم اب انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور پی ایس ایل میچز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف کیوریٹر آغاز راولپنڈی اور لاہور کی پچز تیار کرائیں گے۔

واضح رہے کہ آغا زاہد 19 سال سے پی سی بی کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔

pcb nay pitches ki tayari kay lyay former chief curator ko bobara bula lya

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20اسکواڈ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخرزمان کی بھی واپسی کا امکان ہے جبکہ محمدحفیظ کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے۔

صہیب مقصود، شرجیل خان، اعظم خان، ذیشان ملک اور زاہد محمود اسکواڈ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں