پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان یا جنوبی افریقہ، T20 میں کس کا پلڑا بھاری؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (27 اکتوبر 2025): پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے دونوں ٹیمیں 24 بار مدمقابل آ چکی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ ٹیسٹ سیریز برابر ہوئی ٹی 20 سیریز کس کے نام رہتی ہے، اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل 24 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں 12، 12 میچز جیتی ہیں۔ یعنی سابقہ نتائج کے مطابق اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم کسی پر بھاری نہیں ہے۔

پروٹیز 2021 کے بعد پاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اس سیریز کے ذریعہ 10 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ ایک اہم ریکارڈ سابق کپتان اور پاکستان کا منتظر ہے۔ وہ صرف 9 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں آل ٹائم نمبر ون بیٹر بن جائیں گے۔

پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی

پہلا میچ پنڈی اور بقیہ دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ تمام میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

بابر اعظم کو T20 انٹرنیشنل کا ٹاپ بیٹر بننے کیلیے صرف 9 رنز درکار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں