کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے دمبولا میں ہوگا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے حوصلے بلند ہونے کا اظہار کیا ہے۔
دمبولا میں پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ کے سارے میچز سری لنکا میں کھیلیں گے جس سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے سری لنکا میں کھیلتے آرہے ہیں پھر بھی بڑے ایونٹ سے قبل سیریز اچھی ہے۔
Pakistan squad arrives in Sri Lanka and is welcomed in traditional style ✨
@OfficialSLC #SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/p9YhfAD21z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2026
سلمان آغا نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی بڑے کھلاڑی ہیں، ان کی کافی پرفارمنس ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔
کپتان نے کہا کہ خواجہ نافع بہت اچھا بیٹر ہے اور وکٹ کیپنگ بھی کرسکتا ہے، میں چاہتا ہوں وہ ڈومیسٹک کی طرح یہاں بھی پرفارم کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 سے جو لڑکے آئے ہیں امید ہے وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
شاداب خان سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ طویل انجری سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بگ بیش لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان تمام اسپنرز اور آل راؤنڈرز کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔
یہ پڑھیں: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو یہ ہمارے لیے اچھی بات ہے کہ اتنے سارے آل راؤنڈرز ہیں جو کسی بھی حالت میں بیٹنگ اور بولنگ کرسکتے ہیں۔


