The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا گیا

کراچی: شہر قائد میں بارش کے سبب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد دوسرا ون ڈے بھی ری شیڈول کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش سے پاک سری لنکا سیریز کا مزہ کرکرا ہوگیا، پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد پی سی بی نے اتوار کو بھی بارش کے خطرے کے پیش نظر دوسرا ون ڈے ری شیڈول کردیا، دوسرا ایک روزہ میچ اب اتوار 29 ستمبر کے بجائے پیر 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والے میچ کے ٹکٹس دوسرے ون ڈے میں بھی استعمال ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں تیز بارش کی وجہ سے پہلا ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیا تھا، بارش کے سبب ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک سری لنکا پہلا ون ڈے میچ بارش کے سبب منسوخ

پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، سخت سیکیورٹی حصار میں دونوں ٹیموں کو ہوٹل روانہ کیا گیا، آئی سی سی کے سیکیورٹی آفیشلز بھی صورت حال کو مانیٹر کرتے رہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں