سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم نے پریکٹس کی لیکن اسپنر ابرار احمد بخار کے باعث پریکٹس کے لیے میدان میں نہیں آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی جگہ فیصل اکرم دوسرا ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔
یہ پڑھیں: ’سری لنکن بورڈ کے رویے سے دنیا کو پیغام گیا کہ پاکستان کرکٹ میں بہت اہم ملک ہے‘
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی، سلمان علی آغا کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں 16 نومبر کو شیڈول ہے۔
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے زمبابوین ٹیم گزشتہ رات پاکستان پہنچ چکی ہے۔


