The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

شارجہ : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی تین ایک روزہ میچز میں جیت کرسیریزاپنے نام کرچکی ہے اور اب ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچز جیت کر کلین سوئپ کرے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں زبردست کم بیک کیا ہے اور تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 7 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کو مسلسل دس ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرسیریز جیت لی


یاد رہے کہ دوروز قبل ابو ظہبی میں پاکستان نے تیسرے ون ڈےمیچ میں سری لنکن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں