تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دے دی

کراچی : پاکستان نے اپنے پہلے  انٹرنیشل ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی  ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم60رنزپرڈھیر ہوکر پویلین لوٹ گئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے204 رنز کا ہدف  دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے بعد 9 برس بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، اس ضمن میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ  میں پاکستان نے انتہائی اسان مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے ہرادیا۔

قبل ازیں پاکستان کے 204رنز ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، اوپنر والٹن محمد نواز کے پہلے اوور کی چوتھی بال پر چھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ دوسرے کھلاڑی فلیچر اور محمد جیسن محمد عامر کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

حسن علی نے پاکستان میں اپنے انٹر نیشنل میچ کی پہلی ہی گیند پردنیش رام دین کو آؤٹ کیا۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے ہی واپس چلے گئے، اس کے بعد رومان پاول بھی شاداب خان کا شکار بنے۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی آخری امید سمجھنے والے مارلون سیملز18رنز بنانے کے بعد محمد نواز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ13.4اوورز میں رک گیا جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور60رنز رہا۔

مہمان ٹیم کے کپتان کی دعوت پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخرزمان اور بابراعظم میدان میں آئے، پہلے اوور سے ہی شاہینوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چار اوورز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم اگلے ہی اوور میں اوپنر بابر اعظم 17 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔

ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جنہوں نے فخر زمان کے ساتھ 19 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، ساتویں اوور میں فخر زمان 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ویسٹ انڈیزکےخلاف تیسری وکٹ 140رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب حسین طلعت 41 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، انہوں نے کپتان کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

سولہویں اور سترہویں اوور میں کپتان اور آصف علی آوٹ ہوئے، سرفراز احمد نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی صرف ایک کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

گرین شرٹس نے نئے آنے والے بیٹسمین شعیب ملک تھے جنہوں نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور مخالف ٹیم کو بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے، پاکستان نےمقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر203 رنزبنائے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والے حسین طلعت 38 گیندوں کے ساتھ 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فخرزمان 14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر دوسرے اور کپتان سرفراز احمد 38 تیسرے نمبر پر رہے۔

 ٹاس جیتنے کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا جوش و ولولہ قابل دید ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ ہے اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 160 کے قریب کا مجموعہ بنائیں۔

اُن کا کہناتھا کہ 2008 کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہوں، بابر اعظم اور فخر زمان اوپننگ کریں گے جبکہ آصف علی اور حسین طلعت ڈبیو کررہے ہیں۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹٰیم ہیڈ کوچ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ ہیں، تمام کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کو اچھا کھیل دکھانے کے لیے تین دن بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان اسکواڈ

سرفرازاحمد، فخرزمان، بابراعظم، فہیم اشرف، محمدنواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، حسین طلعت اورآصف علی شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -