بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز کو 5 اضافی رنز کیوں دیے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا۔

تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں دیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں