تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ‌ واش کردیا

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ  میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی، فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ  ٹی 20 رینکنگ میں دنیاکی بہترین ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور وین ایڈیز کی ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز وائٹ واش کی اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں اول پوزیشن مستحکم کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 2 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری، بعد ازاں فلیچر اور سیمولز نے 72 رنز کی شاندار پارٹنر شب بنائی اور ٹیم کا اسکور 74 تک پہنچایا اسی اثناء مہمان ٹیم کا تیسرا کھلاڑی مارلن سیمولز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن الیون کی تیسری وکٹ 90، چوتھی 95، پانچویں 96، چھٹی 140 پر گری، ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر 52 اور دنیش رام دین نے 18 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی تیز ترین ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مارلن سیمولز 31 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 27 رنز دے کر 2، عثمان شنواری، فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں اوپنرز نے 61 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، فخر زمان 17 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر 61 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں بابر اعظم نے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر 113 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت اور آصف علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 51 اور فخرزمان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسین طلعت 31 اور آصف علی 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سرفراز الیون نے  154 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور بتایا کہ اینڈری میک کارتھی کو ڈبییو کرایا جارہا ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی جگہ شاہین آفریدی کو ڈبیو  جبکہ حسن علی کی جگہ عثمان شنواری کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

اسکواڈ

پاکستان: سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی

ویسٹ انڈیز: جیسن محمد(کپتان)، آندرے فلیچر، روومین پاول، مارلن سیمیولز، کیمو پال، دنیش رامدین، آندرے میک کارتھی، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن، ریاض ایمرت اور سیمیول بدری

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے دو میچوں میں پاکستان نے پہلے میں مہمان ٹیم کو 143 جبکہ گذشتہ روز 82 رنز سے شکست دے کر فتح اور سیریز اپنے نام کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -