ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا ہے۔
نیدرلینڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 3-3 گول سے براہر ہوا اب پاکستان کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے بھارت سے میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
پاکستان کی جانب سے رحمان، سفیان خان، حنان نے گول اسکور کیا۔ویلز کے لیے فرلونگ نے دو اور بریڈ شا نے ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے بدھ کو کھیلے گی۔
یہ پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلے ہی میچ میں انگلینڈ سے شکست
یاد رہے کہ پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 4 کے مقابلے ایک گول سے شکست دی تھی، انگلینڈ کی جانب سے اسٹوریٹ رشمیر، سیم وارث، سیم بوپر اور جیمز نے گول کیا تھا۔
پاکستانی ٹیم آخری کوارٹر میں صرف ایک گول اسکور کرسکی تھی۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان ابوبکر محمود اور عماد شکیل بٹ ایسے نمایاں کھلاڑی ہیں جنہیں ورلڈ کپ کا سابقہ تجربہ حاصل ہے جبکہ بیشتر کھلاڑی پہلی بار اس بڑے ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔


