تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری کردارادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان سیکیورٹی اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے اور امریکاکے ساتھ دیرپا اورمستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔

امریکی ناظم الامورنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -