بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مارچ تا ستمبر کے دوران درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ ویو اور گلیشیائی سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(26 فروری 2026): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے مارچ سے ستمبر تک کے لیے موسماتی خطرات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے ہیٹ ویو اور گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی کا خدشہ ہے، جس سے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مارچ سے جون تک تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے باعث انسانی آبادیوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں احمد آباد، فیض آباد، وادی اشکومن، گلمت اور بوبر جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقوں ریشون، کمراٹ، یارخن ویلی اور بریپ میں گلیشیائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو اداروں کو ہنگامی اقدامات اور وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور مستند معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں