ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان نے کینیڈا کے خلاف اچھا موقع گنوا دیا، انضمام الحق

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ جب تک ہارنے کا ڈر دل سے نہیں نکالیں گے تو کوئی فائدہ نہیں، ہم کینیڈا کے خلاف جیت کر بھی ہار گئے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کینیڈا کے خلاف 104 رنز 13 سے 14 اوورز میں کرنے تھے۔ پاکستان ٹیم کو اپنا رن ریٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ پلیئرز نے اپنے آپ کو ایک خول کے اندر بند کررکھا ہے، انھیں اس خول کو توڑنا ہوگا ورنہ وہ کبھی جیت نہیں سکتے، کینیڈا کے خلاف جیت کو جیت نہیں کہنا چاہیے، ہم نے صرف ڈرتے ڈرتے اسکور پورا کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کینیڈا کے خلاف پاکستان کو ٹارگٹ 14 اوورز میں پورا کرنا چاہیے تھا، یہ 7 یا سارھے 7 رنز کی اوسط ہوتی اور یہ کوئی اتنی بڑی اوسط نہیں تھی جس کے لیے مشکل پیش آتی۔

انضمام الحق نے کہا کہ رضوان اور بابر دو اہم پلیئرز تھے اور وہ زیادہ تر اوورز کھیل کر گئے ہیں، بابر ورلڈکلاس پلیئر ہے اور رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس بہت زبردست ہے مگر ایسی پرفارمنس کا کیا کریں جو ٹیم کے لیے فائندہ مند نہ ہو اور اسے وننگ اسٹینڈ پر نہ لاسکے۔

انھوں نے کہا کہ رنز بنانے کو کارکردگی نہیں کہتے، اگر پلیئرز کی پرفارمنس سے ٹیم وننگ اسٹینڈ پر آجائے تو اسے کارکردگی کہا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں