ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 6 سے 11 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ چند روز تک میدانی علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں دو مرحلوں (6 سے 7 مارچ اور پھر 9 سے 11 مارچ) میں بارش متوقع ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 10 اور 11 مارچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک طرف جہاں بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔

پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان: ان میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسم اور درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ آنے والے چند روز کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں