ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران شدید گرمی متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، دادو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

23 مئی تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، چند مقامات پر شام کے اوقات میں ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں