ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمتوں کا ‘ کورونا دور’ والا فارمولا واپس ! اب قیمتیں کتنے دن میں تبدیل ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے ‘کورونا دور’ والا فارمولا واپس لانے کی تجویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور قیمتوں میں ممکنہ عدم استحکام سے بچنے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین اب ماہانہ یا پندرہ روزہ بنیادوں کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتیں طے کرنے کا بنیادی مقصد ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے، حکومت کو خدشہ ہے کہ قیمتوں میں متوقع بڑے اضافے کی خبروں کے بعد ڈیلرز تیل کا ذخیرہ کر سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

مشاورت کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں اپنائے گئے طریقہ کار کو دوبارہ نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاکہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر فوری طور پر منتقل کیا جا سکے اور تیل کی فراہمی میں تسلسل برقرار رہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں