پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 34 ملکی اتحاد کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان نے عسکریت پسندی انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف علاقائی اورعالمی کوششوں کی مسلسل حمایت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چونتیس ملکی اتحاد کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کررہا ہے تاکہ اس بات کا فیصلہ کرسکے کہ وہ اس اتحاد کی مختلف سرگرمیوں میں کس حد تک شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے ایک سال کویت میں بیالیسویں اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں میں شمولیت پر زور دیا گیاتھا۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں اوردونوں ملک دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اوراس کے خاتمے کیلئے کوششوں میں تعاون کرتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں