تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 158 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

فخر زمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افتخار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ اور اوڈین اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈین اوپنر نے 66 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، برینڈن کنگ نے 21 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بروکس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Image

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولوس پوران نے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ڈیرن براوو 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل  مہمان ٹیم کے ‏کپتان نکولسن پوران نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی تھی۔

Image

سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین شاہ ‏آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز داہانی اور محمدحسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -