The news is by your side.

Advertisement

وزارت موسمیاتی تبدیلی کاجنگلی حیات سےمتعلق اہم قدم

اسلام آباد: وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں پہلی بار جنگلی حیات کے سروے کا آغاز کردیا۔

تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں پہلی بار جنگلی حیات کے سروے کا آغاز کردیا، اس ضمن میں عالمی ادارے وزارت کی معاونت کررہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سروےمیں  پورے پاکستان سےجنگلی حیات کا ڈیٹاجمع کیاجائےگا۔ محکمہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ سروے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سروےکا مقصد جنگلی حیات اور اُن کے مسکن کو تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ اس اقدام سے اُن کی افزائش نسل اور نشوونما کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پہلےمرحلے میں  سروے پنجاب کے ضلع  اٹک اور چکوال کے جنگلات و دیگر مقامات سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تغیراتی تبدیلیاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا رہی ہیں، سردی اور گرمی کا دورانیہ بڑھنے کے باعث ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں کئی جانوروں کی نسلیں معدوم ہوجائیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں