منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عدالتی فیصلہ واپس نہ ہوا تو ملک بنگلہ دیش بن جائے گا، کپیٹن (ر) صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  کیپٹین (ر) صفد ر نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نااہلی کا فیصلہ دو قومی نظریے پر حملہ ہے اگر عدالتی فیصلے واپس نہ ہوئے تو ملک بنگلہ دیش بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خاوند کپیٹن (ر) صفدر نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بڑی دھمکی دے ڈالی کپیٹن صفدر نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بنگلہ دیش بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے قبول نہیں کرتے مگر نوازشریف نے عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کیا، سابق وزیراعظم کے خلاف متنازعہ فیصلے دے کر دو قومی نظریے پر حملہ کیا گیا۔

- Advertisement -

پڑھیں: عدلیہ مخالف تقاریر، سپریم کورٹ میں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کپیٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نوازشریف کی ریلی میں عوام کی محبت عدالتی فیصلے کے خلاف واضح ریفرنڈم ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی ملک کو ترقی نصیب ہوئی۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم خود سپریم کورٹ پر شدید تنقید کرتے دکھائی دیے ہیں، مری سے لاہور ریلی کے دوران بھی نوازشریف نے اپنی تقاریر میں عدلیہ کا فیصلہ ماننے کے دبے لفظوں میں انکار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں